جموں//محکمہ سوشل ویلفیئر جموں و کشمیر حکومت نے اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے اہل طلباء سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔مسلمان ، عیسائی ، سکھ ، بدھ ، زرتشتی (پارسی) اور جین طلباجو ہندوستان کے کسی سرکاری یا تسلیم شدہ نجی یونیورسٹی / ادارے / کالج / اسکول میں تعلیم حاصل کررہے ہیں،اس سکالر شپ کیلئے اہل ہوں گے۔ آن لائن کیلئے پری میٹرک ، پوسٹ میٹرک اور میرٹ کم مینس بیسڈ اسکالرشپ www.scholarsship.gov.in پرقومی اسکالرشپ پورٹل کے ذریعہ درخواستیں دی جائیں گی۔ اس ایپلی کیشن کی ویب سائٹ یعنی موبائل ایپ نیشنل اسکالرشپس (این ایس پی) کی www.minorityaffairs.gov.inپر دستیاب ہے۔ صرف آن لائن درخواستوں کو قبول کیا جائے گا اور آف لائن درخواستوں کے لئے درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔ اہل درخواست دہندگان کے لئے ضروری ہوگا کہ وہ آدھار نمبر مہیا کریں۔ اسکالرشپ کے لئے درخواست دیتے وقت اگر کسی کے پاس آدھار نہیں ہے تو وہ متبادل شناختی دستاویزات کی تفصیلات فراہم کرسکتا ہے جن کے بارے میں تفصیل قومی اسکالرشپ پورٹل (این ایس پی) پر دستیاب ہے۔تینوں اقسام پری میٹرک اسکالرشپ ، پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اور میرٹ کم مینس بیسڈ اسکالرشپ ، طلباء کو 16 اگست 2020 سے 31 اکتوبر 2020 تک جمع کرواناہوں گی۔آخری امتحان میں پری میٹرک اسکالرشپ کے لئے تعلیمی اہلیت کا معیار 50 فیصد یا مساوی درجہ ہے اور آمدنی کی حد 1 لاکھ روپے ہے۔اسی طرح پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اور میرٹ کم مینس بیسڈ اسکالرشپ کے لئے تعلیمی قابلیت پچھلے امتحان میں 50 فیصد یا مساوی گریڈہوناہے ، جبکہ آمدنی کی حدبالترتیب 2 لاکھ اور 2.50 لاکھ روپے ہے۔درخواست گزاروں کو قومی اسکالرشپ پورٹل کی ویب سائٹ پر اسکالرشپ سکیموں میں سے کسی ایک کے لئے آن لائن درخواست دینے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔