کابل// افغانستان کے فوجی ٹریننگ سینٹر میں خود کش حملے میں 100 اہلکار ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے جب کہ جوابی کارروائی میں 3 حملہ ا?ور مارے گئے اور ایک نے خود کو دھماکے سے اْڑا لیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان خفیہ ایجنسی کے ٹریننگ سینٹر پر طالبان جنگجوو?ں نے حملہ کرکے 100 اہلکاروں کو قتل کردیا، جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور مارے گئے جب کہ چوتھے حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی مرکزی دروازے سے ٹکرادی۔بارود سے بھری گاڑی مرکزی دروازے سے ٹکرانے کے بعد حملہ ا?ور فائرنگ کرتے ہوئے اندر داخل ہوئے، گھمسان کی لڑائی میں 100 افغان اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ 30 زخمی ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ کچھ زخمیوں کو کابل لے جایا گیا ہے۔افغان فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ جوابی کارروائی میں 3 طالبان جنگجوو?ں کو مار دیا گیا جب کہ ایک نے بارودی کار دھماکے سے اْڑا دی۔ حملہ ا?وروں کی تعداد کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔ افغان طالبان نے فوجی بیس پر خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ ا?ور گروپ نے فوجی بیس میں گھس کر افغان فوجیوں کو نشانہ بنایا اور بڑی مقدار میں نقصان پہنچایا ہے۔یہ خبر بھی پڑھیں : افغانستان میں خود کش دھماکے میں 15 سیکیورٹی اہلکار ہلاک، گورنر محفوظ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز صوبے لوگر میں گورنر اور خفیہ ایجنسی کے صوبائی صدر کے قافلے پر خود کش حملے میں 15 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔