قندوز// افغانستان کے شمالی قندوز صوبے میں اتوار کی صبح فضائیہ نے جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا جس میں کم از کم 10 جنگجو مارے گئے اور دیگر پانچ زخمی ہوگئے ۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیڈ قدرت اللہ صفی نے کہا کہ خان آباد ضلع میں پچھلے کچھ دنوں سے سلامتی دستوں اور طالبانی جنگجوؤں کے درمیان جدوجہد جاری ہے ۔طالبانی جنگجوؤں نے ضلع کے دوکان آدم خان علاقے میں ہفتے کو کئی سلامتی چوکیوں کو اپنے قبضے میں لے لیا۔لیکن ملک کی فضائیہ نے اتوار کی صبح جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں کم از کم دس جنگجو مارے گئے اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق جنگجوؤں نے پچھلے 12 دنوں میں پڑوسی تکھر صوبے کے ساتھ قندوز کو جوڑنے والے ایک اہم راستے کو بند کردیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ جب سے سلامتی دستوں نے بند راستے کو پھر سے کھولنے کی کوشش کی،تب سے ہی قندوز کے مشرقی حصے میں خان آباد میں سلامتی دستوں اور جنگجوؤں کے درمیان اکا دکا لڑائیاں جاری ہیں۔طالبانی جنگجو گروپ نے ابھی تک اس حملے کے سلسلے میں کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے ۔(یواین آئی)