کابل// افغانستان کے مشرقی صوبے غزنی میں فوج کی کارروائی میں 18 طالبان مارے گئے اور 12 دیگر زخمی ہوگئے ۔فوج کی 203 تھنڈر کور نے پیر کو ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔بیان کے مطابق فوج نے غزنی میں اندارضلع کے محلہ نوح بابا علاقے میں اتوار کو یہ مہم چھیڑی تھی ۔فوج کی اس کارروائی میں 18 طالبانیوں کی موت ہوگئی اور 12 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ مہم کے دوران کافی مقدار میں ہتھیار ،دھماکہ اور فوجی آلات کو بھی تباہ کیا گیا۔