یو این آئی
ممبئی//گھریلو اسٹاک مارکیٹوں میں بدھ کو ابتدائی تیزی کے بعد گراوٹ رہی اور بی ایس ای کا 30حصص والا حساس انڈیکس سینسیکس 116.14وائنٹس (0.14فیصد)ٹوٹ کر 85408.70پر بند ہوا۔نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 50انڈیکس بھی 35.05پوائنٹس یعنی 0.13 فیصد کی کمی کے ساتھ 26142.10پوائنٹس پر بند ہوا۔درمیانی کمپنیوں میں فروخت کے دبا میں نفٹی مڈ کیپ -50 انڈیکس 0.81 فیصد گر گیا۔ چھوٹی کمپنیوں میں خریداری کی وجہ سے اسمال کیپ-100 انڈیکس 0.28 فیصد بڑھ گیا۔ ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں کمی کا دبا اسٹاک مارکیٹوں پر بھی دیکھا گیا۔ آئل اینڈ گیس، آئی ٹی، ایف ایم سی جی، فارما، کنزیومر ڈیوریبل اور بینکنگ سیکٹرز کے انڈیکس سرخ نشان میں بند ہوئے۔ میڈیا، دھات اور رئیلٹی سیکٹرز میں تیزی رہی۔ سینسیکس کی کمپنیوں میں سن فارما، ایشین پینٹس، ریلائنس انڈسٹریز، ہندوستان یونیلیور، ٹاٹا اسٹیل، بجاج فنسرو، ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز اور انفوسس میںگراوٹ رہی۔ٹرینٹ، الٹرا ٹیک سیمنٹ، ماروتی سوزوکی، پاور گرڈ اور مہندرا اینڈ مہندرا کے حصص فائدہ کے ساتھ بند ہوئے۔