اونتی پورہ// اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اونتی پورہ نے محکمہ وائلڈ لائف، رینج کھریو کے اشتراک سے وستوران کا ایک ٹریکنگ مہم کا پروگرام منعقد کیا۔ ڈاکٹر شیخ جمیل اور زبیر احمد ڈار (سیکیورٹی انچارج) کی قیادت میں ٹریک کا مقصد اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اونتی پورہ سے وہاب صاحب کھریو تک وستوران پہاڑ کے راستے ٹریکنگ کا راستہ تلاش کرنا تھا۔ یونیورسٹی اور وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے ارکان نے صبح سویرے اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اونتی پورہ کیمپس سے ٹریکنگ کا آغاز کیا۔ ڈاکٹر جمیل نے کہا کہ “اس طرح کے پروگرام حکمت عملی بنانے اور مقابلہ کرنے میں مدد کرتے ہیں تاکہ انفرادی سیکھنے اور ٹیم ے تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔