دمشق //شام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے شام کے صوبہ حما میں لبنانی فضائی حدود سے حملہ کیا ہے جس کا عرب جمہوریہ کے فضائی دفاعی نظام نے اس حملہ کا جواب دیا ہے ۔شام کے وزارت دفاع نے جمعہ کے روز یہ اطلاع دی۔ وزارت نے بتایا’’جمعہ کی صبح ایک اسرائیلی جیٹ طیارے نے لبنان کے فضائی حدود سے صوبہ حما کے طرابلس اور مصائف شہر کی طرف میزائل داغے ‘‘۔