یو این آئی
یروشلم//اسرائیل میں سال کے آغاز سے جاری “عدالتی اصلاحات” کے احتجاج میں تقریباً 7 ملین افراد نے شرکت کی ہے۔اسرائیلی اخبار “حارث” کی خبر کے مطابق پولیس چیف کو بی شبتائی نے ایک کانفرنس میں حکومت کے متنازعہ عدالتی ضابطے کے خلاف جاری مظاہروں کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔شبتائی نے کہا ہے کہ 35 ہفتوں سے ہر ہفتہ کو ہونے والے مظاہروں میں شرکت کبھی دسیوں ہزار اور کبھی لاکھوں سے بھی بڑھ جاتی ہے۔سال کے آغاز سے جاری مظاہروں میں شرکت کی تعداد کے بارے میں شبتائی نے کہا کہ”6 سے 7 ملین کے درمیان اسرائیلیوں نے 4,400 پوائنٹس پر ہونے والے عدالتی اصلاحات کے خلاف مظاہروں میں حصہ لیا ہے۔شبتائی نے کہا کہ پولیس لوگوں کی نقل و حرکت پر کوئی پابندی نہ لگانے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے مظاہرین کے حقوق کا احترام کرتی ہے۔