نئی دہلی//مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے احمد ا?باد میں ایکا ارینا ٹرانس اسٹیڈیا میں 36 ویں قومی کھیلو ں کے لئے ترانے اور میس کٹ کی نقاب کشائی کی۔ اس موقع پر گجرات کے وزیراعلی بھوپندر پٹیل اورکھیلوں کے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر بھی موجود تھے۔ نقاب کشائی کی تقریب کے موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے مرکزی وزیر امت شاہ نے کہاکہ احمدا?باد میں جلد ہی دنیا کا سب سے بڑا کھیل شہر تیار کیا جائے گا۔ مسٹرشاہ نے کہاکہ 10 سال پہلے جب مودی جی یہاں کے وزیراعلی تھے تب انہوں نے یہاں کھیل مہاکمبھ شروع کیا تھا، اس وقت گجرات کا عالمی نقشے پر کھیلوں میں کہیں مقام نہیں تھا۔ نقاب کشائی کی تقریب کے موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے مرکزی وزیر امت شاہ نے کہاکہ احمدا?باد میں جلد ہی دنیا کا سب سے بڑا کھیل شہر تیار کیا جائے گا۔ مسٹرشاہ نے کہاکہ 10 سال پہلے جب مودی جی یہاں کے وزیراعلی تھے تب انہوں نے یہاں کھیل مہاکمبھ شروع کیا تھا، اس وقت گجرات کا عالمی نقشے پر کھیلوں میں کہیں مقام نہیں تھا۔ سیاست اور کھیلوں کی دنیا کی اعلی شخصیتیں بھی اس موقع پر موجود رہیں گی جن میں کھیلوں کے گجرات کے وزیر ہرش سنگھوی اورا?ئی او اے کے سکریٹری جنرل راجیو مہتا بھی شامل ہوں گے۔ سبھی 6میزبان شہروں کے میئرس بھی موجود رہیں گے، جن میں احمد ا?باد کے کرت کمار جے پارمر، سورت کے ہمالی بھوگا والا، ودودرا کے کیور روکادیا، راجکوٹ کے پردیپ دیو، بھاؤ نگر کے کیرتی دانی دھریااور گاندھی نگر کے میئر ہتیش مکوانا شامل ہیں۔ریاست کے چوٹی کے تین اسکولوں، ضلعوں اور میونسپل کارپوریشنوں سمیت کھیل مہاکمبھ میں جیتنے والیکھلاڑیوں کی عزت افزائی کی جائے گی اوریہ عزت افزائی میس کٹ کے ا?غاز سے پہلے کی جائے گی۔ گجرات میں شیر کے عنوان سے عام طور پر ساواج، ، میس کٹ ہندوستان کے ثقافتی ورثے کی نمائندگی کرتا ہے جبکہ تیزی سے بڑھتے ہوئے ہندوستان کی ایک جھلک بھی نمایاں ہے جو ایک بار پھر عالمی رہنما بننے کے لیے تیار ہے۔ کھیلوں کا ترانہ، جوڈیگا انڈیا، جیتیگا انڈیا کے فلسفے کو سمیٹتے ہوئے، بالی ووڈ کے اسٹار گلوکار سکھوندر سنگھ نے پیش کیا ہے۔ قومی کھیلوں کے میلے کے تھیم سانگ کے بول ملک کے نوجوانوں کو مجسمہ اتحاد اور سابرمتی جیسے تاریخی مقامات کو جوڑنے اور فتح کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ کھیلوں کے متاثر کن مناظر سے مزین، تھیم سانگ دل کو اپنے اندرسمیٹ لیتا ہے کہ کس طرح کھلاڑی مشکلات کے باوجود فتح حاصل کرتے ہیں۔