سرینگر//وادی میں صدیوں پرانی ہندو مسلم بھائی چارے کی مثال بانڈی پورہ میں دیکھنے کو ملی جب 90سالہ پنڈت خاتون کی آخری رسومات میں مسلم براداری نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ جمعہ کی صبح اجس میں راتن رانی زوجہ کاشی ناتھ بٹ انتقال کرگئیں ۔پنڈت خاتون عرصہ دراز سے علاقے میں رہائش پذیر تھیں۔سی این آئی کے مطابق پنڈت خاتون کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی مقامی مسلم برادری نے گھر پہنچ کرلواحقین کی ڈھارس بندھائی اورآخری رسومات میں شرکت کی۔ ادھر آنجہانی پنڈت خاتون کے بیٹے نے مقامی مسلم برادری کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس مشکل گھڑی میں سوگوار کنبہ کی ڈھارس بندھائی اور آخری رسومات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔