جموں// شیعہ فیڈریشن جموں کے صدر عاشق حسین خان کا کہناہے کہ صدیوںپرانے بھائی چارے کی فضا کو خراب کرنے کی بھر پور کوشش کی جا رہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ گو ایسے عناصر کی تعداد آٹے میںنمک کے برابر ہے تاہم ایسے عناصر اپنے نجی مفاد کے لئے سماج کو بانٹنے کے درپے ہیں،جن کے منحوس ارادوںکو ناکام بنانے کے لئے حسب سابق ہر برادری و فرقہ و طبقہ کو ایک ہو کر ماضی کی روائت کو برقرار رہتے ہوئے ایک جٹ ہونا چاہئے ۔عاشق نے کہا کہ آج بھی یہاںکے ہر فرقہ کے روشن خیال لوگوںکو ایک پلیٹ فارم پر آکر سماج کی مجموعی بہتری کےلئے اہم رول ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ یہاںکی صدیوںپرانی روائت رہی ہے کہ یہاںہر تہوار یوالی،عید ،گروپورب و کرسمس ایک ساتھ منائے جاتے ہیں۔مگر کچھ لوگوںکو ایسے حالات راس نہیںآتے ہیں،اس لئے وہ نجی مفاد کی خاطر پور ے سماج میںبھرم پھیلانے کے لئے شوشہ بازی یا اشتعال انگیزی کو ہوا دے کر سماج میںدراڑ ڈالنے کی کوشش کر تے ہیں،ایسے عناصر کو ہر ممکن روکنا ہوگا ،اس کے لئے ہر ایک کو ک زبان ہونا ہوگا ۔عاشق حسین نے سیاسی جماعتوںکے لیڈروںسے بھی اپیل کی کہ وہ پارٹی مفاد کو ایک جانب رکھتے ہوئے سماج کی بھلائی و بہتری کے لئے بیان بازی کریں،نہ کہ سماج کو بانٹنے کو کوشش کریں ۔