گوہاٹی/ایجنسیز/آسام کے کاربی انگلونگ ضلع میں سکھوئی30 لڑاکا طیارہ حادثہ کا شکار ہوا جس میںدونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے۔ ہندوستانی فضائیہ نے جمعہ کو کہاجیٹ، جو تربیتی مشن پر تھا، جورہاٹ ایئر بیس سے تقریباً 60 کلومیٹر دور گر کر تباہ ہو گیا، جہاں سے اس نے جمعرات کی شام کو اڑان بھری تھی۔سکارڈن لیڈر انوج اور فلائٹ لیفٹیننٹ پرویش دوراکر حادثے میں جان گنوا بیٹھے۔
ایک دفاعی ترجمان نے گوہاٹی میں کہا کہ طیارے کا ملبہ جمعہ کو صبح سویرے پایا گیا۔اہلکار نے بتایا کہ سول اور پولیس انتظامیہ اور دیہاتیوں کی مدد سے آئی اے ایف کی تلاش اور بچائو ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور تقریبا ً1 بجے کے قریب ملبہ کا پتہ لگایا۔ فلائٹ لیفٹیننٹ پورویش نے آپریشن سندور میں بھی حصہ لیا تھا۔انکے والد نے کہا کہ 10 قبل وہ گھر آیا تھا۔اس کے 28 سالہ بیٹے نے آپریشن سندور میں حصہ لیا تھا، جسے بھارت نے گزشتہ سال پہلگام حملے کے بعد پاکستان میں دہشت گردی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے شروع کیا تھا، انہوں نے مزید کہا کہ پرویش اپنے کام کے لیے بہت پرعزم تھا۔رویندر نے کہا کہ پرویش اصل میں تیز پور، آسام میں تعینات تھا، لیکن جورہاٹ سے کام کر رہا تھا کیونکہ تیز پور کے رن وے پر کام ہو رہا تھا۔ایک پڑوسی نے بتایا کہ پرویش کے پسماندگان میں اس کے والدین اور ایک بہن امریکہ میں آباد ہیں۔ پڑوسی نے بتایا کہ پورویش اور اس کی بہن، ایک IITian،ہیں۔