حسین محتشم
پونچھ//ضلعی انتظامیہ پونچھ اور محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کی جانب سے پونچھ خطے میں نوجوانوں کی ترقی اور کھیلوں کے فروغ کے شعبوں میں اپنے اقدامات کے سلسلے کو جاری رکھے ہوئے آزادی کا امرت مہااُتسو کے عنوان سے پہلا زون سطح کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا تھا جس میں ضلع پونچھ کی 11 زون کی ٹیموں کے درمیان قریبی مقابلہ ہوا۔اس ٹورنامنٹ کا فائنل زون کنویاں اور زون مینڈھر کے درمیان کھیلا گیاجسے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کنویاں نے جیت لیا۔ زون میندھر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 139 رنز بنائے۔ وسیم اور شیراز نے بالترتیب 44 اور 46 رنز بنائے۔ زون کنویاں نے ہدف 14 اوورز میں حاصل کر لیا۔ محبوب نے 35 گیندوں میں شاندار 67 رنز بنائے۔ محبوب کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا اور انہیں گیند اور بلے دونوں میں بہترین کارکردگی پر مین آف دی سیریز کا تاج بھی پہنایا گیا۔ قبل ازیں سی ایم او پونچھ ڈاکٹر انیس الطاف نبی نے فائنلسٹ ٹیموں سے بات چیت کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ٹورنامنٹ کی تکنیکی طور پر نگرانی پون کمار پی ای ایل اور پرویز احمد افریدی رہبر کھیل کر رہے ہیں۔ ایوارڈ جیتنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں کو ایک شاندار پریزنٹیشن تقریب کے دوران اعزازات سے نوازا گیا۔ محمد قاسم ڈی وائی ایس ایس او پونچھ کے ساتھ یاسین محمد چودھری آئی اے ایس، نردوش کمار آئی سی منیجر اسپورٹس اسٹیڈیم پونکنڈ زیڈ پی ای اوز اور مختلف زون کے ممتاز شہری معززین مقامی لوگوں کے ایک بہت بڑا اجتماع موجود رہا۔ مسٹر وجے کمار پی ای ایم نے اختتامی تقریب کی نظامت کی۔ ڈپٹی کمشنر پونچھ یاسین محمد چودھری آئی اے ایس نے پورے ٹورنامنٹ میں کھیلوں کے لیے دوستانہ ماحول فراہم کرنے کے لیے ڈی وائی ایس ایس او پونچھ، تکنیکی طور پر کمیٹی اور گراؤنڈ مینجمنٹ کی تعریف کی۔ ونر ٹیم کو 50000 روپے کا نقد انعام اور رنر اپ ٹیم کو 25000 روپے دیئے گئے جب کہ دیگر ایوارڈز 15 اگست 2023 کے جشن کے موقع پر دیئے جائیں گے۔
آزادی کا امرت مہااُتسو کرکٹ کپ 2023 اختتام پذیر