دبئی//انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نیکرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا پوائنٹس ٹیبل جاری کردیا۔جس میں ہندوستان پہلے اور پاکستان دوسرے مقام پر ہے۔پوئنٹس ٹیبل کے مطابق پوائنٹس ٹیبل پر ہندوستان 21 میچوں میں 139 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پرہے۔پاکستان آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں دوسری پوزیشن پرآ گیا۔پاکستانی ٹیم 19 میچوں میں 130 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پرآگیا۔19 میچوں میں 130 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر نیوزی لینڈ تیسرے نمبرپرہے،انگلینڈ 18 میچوں میں 125 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔اس کے علاوہ آسٹریلیا 18 میچوں میں 120پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبرپرہے، جبکہ بنگلادیش 18 میچوں میں 120پوائنٹس لے کر چھٹے نمبر پرہے۔نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر پہلے ون ڈے میچ میں شکست دینے کے پاکستان آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں دوسری پوزیشن پر آگیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئتر پر پواینٹس ٹیبل جاری کیا ہے، جس میں بھارت 21 میچوں میں 139 پوائنٹس کے ساتھ پہلی جبکہ 19 میچوں میں 130 پوائنٹس کے ہمراہ پاکستان دوسری پوزیشن پر براجمان ہے۔ اسی طرح 19 میچوں میں 130 پوائنٹس کے ساتھ نیوزی لینڈ تیسرے، انگلینڈ 18 میچوں میں 125 چوتھے، آسٹریلیا 18 میچوں میں 120 پانچویں، بنگلہ دیش 18 میچوں میں 120 چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کی میزبانی بھارت کے سپرد ہے، جو تاریخ میں چوتھی بار ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔ آئی سی سی کی میگا ایونٹ کیلئے 10 ٹیمیں مدمقابل آئیں گی جو راؤنڈ رابن مرحلے کے بعد ناک آؤٹ ہوگا۔جیتنے والی ٹیم کو ہر میچ میں دو پوائنٹس ملیں گے جبکہ بے نتیجہ ہونے کی صورت میں ایک ایک پوائنٹ دیا جائے گا۔