عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کے روز جموں و کشمیر کرکٹ ٹیم کو رنجی ٹرافی میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور اسے خطے کی ’’بہترین گھڑی‘‘قرار دیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے کھلاڑیوں کی جرات، عزم اور شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کی کرکٹ ٹیم نے رنجی ٹرافی جیت کر تاریخ رقم کر دی ہے۔
انہوں نے لکھا’’جموں و کشمیر کی بہترین گھڑی آن پہنچی ہے۔ ہماری کرکٹ ٹیم کی رنجی ٹرافی جیت پر جذبات الفاظ میں بیان سے باہر ہیں۔ ہر اُس کھلاڑی کا شکریہ جس نے اپنی محنت اور حوصلے سے تاریخ رقم کی۔
ایل جی کا کہنا تھا کہ یہ فتح جموں و کشمیر کے اسپورٹس سفر میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے، کیونکہ ٹیم نے بھارت کے ممتاز ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ رنجی ٹرافی میں دہائیوں بعد پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ٹائٹل جیتنے کی اس مہم میں ٹیم نے پورے سیزن کے دوران مستقل کارکردگی، منظم باؤلنگ اور ثابت قدم بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔
ایل جی منوج سنہا کی جموں کشمیر کرکٹ ٹیم کو مبارکباد، تاریخی فتح کو سنہری لمحہ قرار دیا