پلوامہ سڑک حادثے میں نوجوان جاں بحق، ایک زخمی

عظمیٰ ویب ڈیسک

پلوامہ// جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے بنورہ علاقے میں بدھ کے روز ٹاٹا وینچر اور آلٹو کار کے درمیان ہوئی ٹکر میں ایک شخص کی موت واقع ہو گئی ہے جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ کے بونورہ علاقے میں ٹاٹا وینچر کی آلٹو کار سے ٹکر میں ایک شخص کی موت واقع ہو گئی ہے جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے فوراً بعد وہاں موجود لوگ موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو نکال کر فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں میں سے ایک نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا جبکہ دوسرے کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ متوفی کی شناخت عابد منظور عمر تقریباً (20) ولد منظور احمد ساکنہ بندزو پلوامہ کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثناءپولیس نے حادثہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے اور معاملے کی چھان بین شروع کر دی ہے۔

Click here to Follow Kashmir Uzma on WhatsApp