مینڈھر سڑک حادثے میں نوجوان لقمہ اجل

جاوید اقبال

مینڈھر// ضلع پونچھ کی سب ڈویژن مینڈھر میں منگل کو پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ایک نوجوان کی موت واقع ہو گئی ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ سب ڈویژن مینڈھر کی سرحدی تحصیل منکوٹ کے علاقہ بلنوی میں ایک ٹریکٹر حادثہ کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان کی واقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔
حادثے کے بعد جائے وقوع پر موجود لوگوں نے لاش کو نکال کر طبی و قانونی کاروائیوں کیلئے سب ضلع ہسپتال منتقل کر دیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ متوفی کی شناخت محمد ظہیر ولد محمد شبیر سکنہ گھانی مینڈھر کے طور پر ہوئی ہے۔
ادھر، پولیس نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Click here to follow Kashmir Uzma on WhatsApp