عارف لائیگرو کو صدمہ، چاچا انتقال کرگئے

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی وائی ایس پی) محمد شفیع لائیگرو بدھ کو انتقال کر گئے۔
مرحوم پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی)کے سرکرہ رہنما اور حبہ کدل حلقہ اسمبلی کے انچارج عارف لائیگرو کے چاچا تھے۔
خاندانی ذرائع نے بتایا کہ مرحوم نے 27 مارچ 2024 بروز بدھ کو اپنی رہائش گاہ گلشن نگر نوگام، لین 13 نزد اوسیس سکول باغِ مہتاب سرینگر میں آخری سانسیں لیں۔
اُن کی وفات پر سیاسی، سماجی، ادبی اور مختلف تنظیموں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے تعزیت کی اور مرحوم کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
اجتماعی فاتحہ خوانی 30 مارچ 2024 بروز ہفتہ صبح ساڑھے دس بجے آبائی قبرستان سید منصور صاحب زالڈگر سرینگر میں منعقد ہوگی۔