سرینگر میں خاتون کی لاش برآمد، لواحقین کا سسرال والوں پر قتل کا الزام

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// سرینگر کے زونیمار علاقے میں اتوار کو ایک خاتون اپنے سسرال کے گھر میں پراسرار طور پر مردہ پائی گئی، جس کے بعد خاتون کے اہل خانہ نے الزام لگایا کہ اسے قتل کیا گیا ہے، جبکہ اس کے سسرال والوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی موت خودکشی سے ہوئی ہے۔
خاتون کے اہل خانہ نے الزام لگایا کہ اسے اس کے سسرال والوں نے خاتون کا مبینہ طور پر قتل کر دیا ہے۔
اہلِ خانہ میں سے ایک نے بتایا کہ انہوں نے اسے کئی بار خاتون کو فون کرنے کی کوشش کی تاہم اُس نے کوئی جواب نہیں دیا۔
اُنہوں نے کہا، “اس کے سسرال والے دعویٰ کر رہے ہیں کہ اس کی موت خودکشی سے ہوئی ہے، لیکن انہوں نے اسے قتل کر دیا ہے۔ ہم اس معاملے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں“۔
دریں اثنا، ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ اس سلسلے میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے، اور تحقیقات جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خاتون کی موت کی وجہ بھی معلوم کی جا رہی ہے۔