میلبورن//انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل آج پاکستان اور انگلینڈ کے مابین آسٹریلیا کے شہر میلبورن کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
بھارتی وقت کے مطابق ٹی 20 کا فائنل مقابلہ آج دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہو گا۔
میلبورن میں آج اور کل بارش کی پیش گوئی ہے جس کے پیش نظر آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے مختص ریزرو ڈے کا پلیئنگ ٹائم بڑھا دیا۔
آئی سی سی قوانین پر نظرثانی کرکے ملبورن میں فائنل کا وقت دو سے بڑھا کر چار گھنٹے کردیا گیا۔ میچ مکمل ہونے کے لیے کم سے کم 10 اوورز فی اننگز ہونا ضروری ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج (اتوار)کو میلبورن میں 100 فیصد بارش متوقع ہے ،سٹیڈیم کے اطراف میں کالے بادلوں کا راج ہے،طوفان کے امکانات بھی بڑھ سکتے ہیں ،تاہم تیز ہواوں کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ہر ممکن کوشش کی جائیگی کہ فائنل میچ آج ہی مکمل ہو، اگر ممکنہ اوور بارش کی وجہ سے نامکمل رہا، تب ہی میچ ریزرو ڈے میں داخل ہوگا۔میچ نہ ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو مشترکہ چمپئن قرار دے دیا جائے گا۔
واضح رہے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جب کہ انگلینڈ نے بھارت کو شکست دی تھی۔
ٹی 20 ورلڈکپ کا کون بنے گا چمپئن؟ فیصلہ آج ہو گا