وہاٹس ایپ نے ڈیٹا لیک سے متعلق رپورٹ کی تردید کی

یواین آئی

نیویارک//واٹس ایپ نے ان خبروں کی تردید کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ہندوستان سمیت دیگر ممالک کے 50 کروڑ صارفین کے رابطے سے متعلق تفصیلات انٹرنیٹ پر فروخت کے لیے رکھی گئی ہیں۔یہ اطلاع میڈیا رپورٹس میں دی گئی ہے۔
واٹس ایپ کے ترجمان نے سائبر نیوز کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا، “سائبر نیوز پر لکھا گیا دعویٰ غیر مصدقہ اسکرین شاٹس پر مبنی ہے۔ واٹس ایپ سے ڈیٹا لیک ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ مزید برآں سائبر نیوز کے مضمون کے رپورٹر نے بھی ٹویٹ کیا ہے کہ واٹس ایپ پر ڈیٹا ہیک/لیک ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔
سائبر نیوز نے پہلے اطلاع دی تھی کہ ایک سیلر نے واٹس ایپ صارفین کا تقریباً ڈیٹا بیس فروخت کے لیے پیش کر دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہیکر نے اسکریپنگ کے ذریعے ڈیٹا اکٹھا کیا تھا۔