سری نگر// وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر مرمتی کام کے پیش نظر بند رہنے کے بعد آج دوطرفہ آمد ورفت کیلئے بحال کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، انتظامیہ کی جانب سے قومی شاہراہ پر دیکھ بھال اور مرمت کے کاموں کے لیے 3 مارچ اور 10 مارچ کو ٹریفک ڈرائی ڈے قرار دینے کے بعد جمعہ کو جموں اور سری نگر کے درمیان سڑک کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ آج صبح شاہراہ کو دوطرفہ آمد ورفت کیلئے کھول دیا گیا ہے اور چھوٹی بڑی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی ہے۔
جموں سرینگر قومی شاہراہ پر دوطرفہ ٹریفک آمد ورفت بحال