راجوری سڑک حادثے میں دو فوجی اہلکار زخمی

عظمیٰ ویب ڈیسک

راجوری// ضلع راجوری میں پیش آئے سڑک کے ایک حادثے میں دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ راجوری سے 15 کلومیٹر کی دوری پر واقع گاوں دھنامہ میں جمعے کے روز فوجی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو جوان زخمی ہوئے۔
اُنہوں نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں ابتدائی مرہم پٹی کے بعد دونوں کو بیس ہسپتال پہنچایا گیا۔