فیاض بخاری
بارہمولہ// جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے ضلع صدر بارہمولہ اور سابق ڈی ایس پی خورشید احمد خان ساکنہ لدو رفیع آباد بارہمولہ حال خواجہ باغ بارہمولہ پیر کو صورہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
مرحوم خورشید احمد خان تحصیلدار ہندواڑہ ذیشان خان کے والد بھی تھے۔ خاندانی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ خورشید احمد خان کنستر کی بیماری میں مبتلا تھے۔
ادھر، مقامی سیاسی اور سماجی تنظیموں نے مرحوم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحوم کی حق میں دعائے مغفرت کی۔ خورشید احمد خان الطاف بخاری کی قیادت والی اپنی پارٹی کے ضلع صدر بارہمولہ بھی تھے۔
اس دوران سوشل میڈیا پر بھی خورشید احمد کی موت کی خبر پھلتے ہی کئی لوگوں نے تعزیت کیا۔
خاندانی ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کا نماز جنازہ منگل کی صبح دس بجے عیدگاہ شیروانی کالونی خواجہ باغ بارہمولہ میں ادا کی جائے گی۔