محمد تسکین
بانہال// جموں سرینگر قومی شاہراہ پر رام بن کے ماروگ علاقے میں ایک ٹرک آتشزدگی کے واقع میں جل کر خاکستر ہو گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ماروگ کے مقام جموں سے سرینگر آرہے ٹرک میں آگ بھڑک اٹھی۔
انہوں نے بتایا کہ واقع میں سمینٹ سے لدا ٹرک مکمل طور سے تباہ ہو گیا جبکہ واقع میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ شاہراہ پر کچھ وقت کیلئے ٹریفک آمد ورفت بھی متاثر رہیرہی تاہم بعد ازاں بحال کر دی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ پولیس اور فائر سروسز نے کاروائی کی جس سے واقع میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دریں شاہراہ پر ٹریفک آمد ورفت کو بحال کر دیا گیا ہے۔