سری نگر// جموں وکشمیر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کے روز کہا کہ کمپیوٹر پر مبنی امتحانات جو کل ملتوی ہوئے تھے، جموں و کشمیر سروس سلیکشن بورڈ کے مکمل طور پر مطمئن ہونے کے بعد جلد منعقد کیے جائیں گے۔
نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ایل جی سنہا نے کہا کہ شفافیت حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اگر کوئی شک ہے تو اس کا ازالہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھرتیاں میرٹ کی بنیاد پر کی جائیں گی اور شفافیت ان کی اولین ترجیح ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
ایل جی سنہا نے کہا کہ 47 ملازمین کو ان کی خدمات سے برخاست کر دیا گیا ہے کیونکہ ملی ٹینسی سے ان کے روابط تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ایک دن پہلے عسکریت پسندوں کو نوکریاں دینے کے بارے میں جو بیان دیا تھا وہ حقائق پر مبنی تھا اور اس سلسلے میں پہلے ہی بہت سے لوگوں کے خلاف کارروائی کی جا چکی ہے۔
شفافیت ہماری اولین ترجیح، ملتوی امتحانات جلد منعقد کیے جائیں گے: ایل جی سنہا