عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// جموں-سرینگر قومی شاہراہ پر پتھر اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے بند ٹریفک آمدورفت کو بحال کر دیا گیا ہے۔
ایس ایس پی قومی شاہراہ روہت بسکوترہ نے بتایا کہ جموں سرینگر قومی شاہراہ کو موسلا دھار بارش کے پیش نظر صبح کے وقت بند کر دیا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ہنگنی میں مٹی کے تودے گرنے اور میہاڑ، پنتھیال، ٹی 2 اور کشتواڑی پتھر میں وقفے وقفے سے پتھر گرنے کے واقعات پیش آئے۔
انہوں نے کہا کہ مشینری، مزدوروں کو فوری طور پر کام میں لگا دیا گیا، اور کیچڑ کو صاف کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پھسلن کی وجہ سے گاڑیاں سست رفتاری سے چل رہی ہیں تاہم شاہراہ دوطرفہ کھلی ہوئی ہے۔
ادھر، محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے تک رک کر بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔