جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک آمد ورفت مسلسل بند

محمد تسکین

اودھم پور//ضلع رام بن کے پنتھیال علاقے میں مسلسل پتھرآنے کی وجہ سے جموں سرینگرقومی شاہراہ کو ٹریفک آمد ورفت کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ شاہراہ کے رام بن بانہال سیکشن میں پنتھیال سمیت متعدد مقامات پر پتھرگرآنے کا سلسلہ جاری ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ شب سے ہی یہ چٹانیں کھسکنے کا سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بحالی کا کام اگرچہ جاری ہے تاہم گرتے پتھروں کے درمیان شاہراہ کو بحال کر پانا انتہائی مشکل ہے۔
حکام نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شاہراہ پر سفر کرنے سے قبل ٹریفک کنٹرول یونٹ سے شاہراہ کی صورتحال کے متعلق تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کریں۔
انہوں نے لوگوں کو خراب موسمی صورتحال کے درمیان شاہراہ پر سفر کرنے کا منصوبہ نہ بنانے کا مشورہ دیا ہے۔
ادھر جموں وکشمیر میں موسمی صورتحال دگرگوں ہے، بالائی علاقوں میں رک رک کر برفباری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری۔