Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تازہ ترینصفحہ اول

کشمیریوں کا جذبہ انسانیت بے مثال ہے، ہمیں ہر قدم پر سہارا ملا: سیاحوں کا اظہارِ تشکر

KU Admin
Last updated: April 24, 2025 12:51 pm
KU Admin
Share
3 Min Read
SHARE

عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/پہلگام میں پیش آئے حالیہ دہشت گردانہ واقعے کے بعد، جہاں ایک طرف جموں وکشمیر میں سیکیورٹی ایجنسیاں متحرک ہیں، وہیں وادی کشمیر میں مقیم سیاحوں نے کشمیری عوام کے جذبۂ انسانیت اور مہمان نوازی کی بھرپور تعریف کی ہے۔ سیاحوں کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد اگرچہ ایک لمحاتی خوف و ہراس کی کیفیت ضرور طاری ہوئی، تاہم کشمیری عوام نے جس خلوص اور ہمدردی کے ساتھ ان کی مدد کی، وہ ان کے لیے ناقابل فراموش تجربہ بن گیا۔
ملک کے مختلف حصوں سے آئے سیاحوں نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پہلگام حملے کے بعد جب کئی سیاح الجھن اور خوف کا شکار ہوئے تو مقامی لوگوں نے نہ صرف انہیں تسلی دی بلکہ مفت کھانے پینے کی اشیاء، رہائش اور دیگر ضروریاتِ زندگی بھی فراہم کیں۔ایک سیاح نے اشک بار آنکھوں سے کہا’ہم نے سنا تھا کہ کشمیری مہمان نواز ہوتے ہیں، مگر اب خود اس کا مشاہدہ کیا۔ لوگ خود ہمارے پاس آئے، پوچھا کہ کچھ چاہیے؟ اور ہمیں اپنے گھروں میں پناہ دی‘
سیاحوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے دہشت گردانہ واقعات کا کسی مذہب یا قوم سے تعلق جوڑنا نہ صرف زیادتی ہے بلکہ نفرت پھیلانے کا ذریعہ بھی ہے۔ انہوں نے مین اسٹریم میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کچھ ٹی وی چینلز اور نام نہاد تجزیہ کار اس واقعے کو ہندو مسلم مسئلہ بنا کر پیش کر رہے ہیں، جو کہ سراسر غلط اور افسوسناک ہے۔
ایک خاتون سیاح نے جذباتی انداز میں بتایا ’ہم یہاں مسلمان کشمیریوں کے گھروں میں رہ رہے ہیں۔ ہمیں کھانا، کمبل، دوا، یہاں تک کہ بچوں کے لیے دودھ بھی دیا گیا، بغیر کسی معاوضے کے۔ ہمیں یہ کبھی محسوس نہیں ہوا کہ ہم اجنبی ہیں، بلکہ انہوں نے ہمیں اپنے خاندان کا حصہ بنا لیا۔
پہلگام میں پیش آئے واقعے کے بعد، کشمیر بھر میں ایک اجتماعی جذبہ دیکھا جا رہا ہے جہاں مقامی لوگ سیاحوں کی مدد کے لیے آگے آ رہے ہیں تاکہ دنیا کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ کشمیر کی سرزمین امن، بھائی چارے اور محبت کی علامت ہے۔ادھر مقامی سول سوسائٹی، مذہبی تنظیموں اور ٹریڈ یونینز نے بھی سیاحوں کی مدد اور رہنمائی کے لیے خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی ہیں، تاکہ کوئی بھی مسافر خود کو اکیلا محسوس نہ کرے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
زندہ شیل تباہ کرنے کے لئے سیکورٹی فورسز کی کارروائی | عام لوگوں کی حفاظت کیلئے متعدد زندہ شیل ناکارہ بنا دیا گیا
پیر پنچال
مینڈھر میں خوف کا سایہ برقرار، شام پانچ بجے ہی دکانیں بند ہو گئیں خوفزدہ عوام کا بازار کا رْخ کرنے سے گریز، گولہ باری کی یادیں ذہنوں پر نقش
پیر پنچال
پونچھ قصبہ میں آہستہ آہستہ رونقیںبحال ہونا شروع | محفوظ مقامات پر گئے لوگ گھروں کی طرف واپس آنے لگے
پیر پنچال
حد متارکہ پر پاک بھارت فائرنگ | فوج نے پونچھ میں متاثرہ خاندانوں کو امداد فراہم کی
پیر پنچال

Related

صفحہ اول

جنگ کا دور نہ دہشت گردی کا ملی ٹینسی اور مذاکرات، دہشت اور تجارت ،خون اور پانی ایکساتھ نہیں چل سکتے:وزیر اعظم

May 12, 2025
صفحہ اول

سانبہ اور پنجاب کے کئی شہر ڈرون نظر آئے، بلیک آئوٹ

May 12, 2025
صفحہ اول

ہندو پاک میں ایٹمی جنگ روک دی دونوں ملکوںکو متنبہ کیا لڑائی نہ روکی تو امریکہ تجارت روک دے گا:ٹرمپ

May 12, 2025
تازہ ترین

ہم نے کیرانہ ہلز پر حملہ نہیں کیا، چاہے وہاں کچھ بھی ہو: ایئر مارشل بھارتی

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?