ایڈیلیڈ// ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستان بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں ہدف حاصل کر لیا۔
پاکستان کی جانب سے محمد حارث نے 18 گیندوں پر 31 رنز بنائے،جبکہ بابر اعظم 25، محمد رضوان 33 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے شانتو اور لٹن داس نے اوپپنگ کی ،پاکستا ن کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے اٹیک کیا، بنگلا دیش کی پہلی وکٹ جلدی گر گئی لیکن اس کے بعد بنگلہ دیشن نے محتاط بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور پاکستانی بولرز پر پریشر بنایا لیکن جلد ہی یہ پریشر پاکستانی کھلاڑیوں نے بنگلہ دیشی ٹیم پر منتقل کر دیا ، بنگلا دیشی ٹیم اچھے آغاز کے باوجود مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز ہی بنا سکی، پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا ، شاداب خان نے 2 اہم وکٹیں لیں، جبکہ حارث روف اور افتخار احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
بنگلہ دیش کی جانب سے شانتو نے ففٹی سکور کی ان کے علاوہ عافف حسین 24 رنز بنا کر ناٹ رہے ، جبکہ شانتو کے ساتھ اچھی پارٹنر شپ بنانے والے سومیا سرکار 20 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ، ان کھلاڑیوں کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دیکھا سکا۔
اس سے قبل ایڈیلیڈ کے گراونڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو 13 رنز سے اپ سیٹ شکست دی۔جنوبی افریقا کی شکست کے ساتھ ہی بھارت نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔پاکستان کو سیمی فائنل تک رسائی کے لیے بنگلہدیش کو ہر حال میں شکست دینا ہوگی۔
پاکستان کی جانب سے بابر اعظم ، محمد رضوان ، محمد حارث ، شان مسعود، افتخار احمدم ، شاداب خان، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث روف شامل ہیں۔
ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو دی شکست، سیمی فائنل کیلئے کیا کوالیفائی