میلبرن//ٹی 20 عالمی کپ میں ہندوستان نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلہ کے دوران 4 وکٹ سے شکست دے دی ہے۔ پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 159 رن بنائے۔ جواب میں وراٹ کوہلی کے 82 اور ہاردک پانڈیا کے 40 رن کی بدولت ہندوستان نے 20 اوور میں 6 وکٹ پر ہدف کا کامیابی کے ساتھ تعاقب کیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کے ایل راہول اور روہت شرما اوپننگ کیلئے میدان میں اترے تو شاہین شاہ آفریدی نے پہلی ہی گیند پر کے ایل راہول کو پریشان کیا اور وہ کیچ آوٹ ہوتے ہوتے بچے ، بھارت نے پہلے اوور میں 5 رنز بنائے، اس کے بعد نسیم شاہ کی پہلی گیند پر کے ایل راہول ایل بی ڈبلیو آوٹ ہونے سے بچے جس کے بعد نسیم شاہ نے 7رنز کے مجموع سکور پر کے ایل راہول کوبولڈ کیا ، جس کے بعد اگلے ہی اوور میں حارث روف نے بھارتی کپتان روہت شرما کو 10رنز کے مجموعی سکور پر آوٹ کیا ، افتخار احمد نے بھارتی کپتان کا کیچ پکڑا،سوریا کمار یادیو ، ویرات کوہلی کا ساتھ دینے کیلئے میدان میں اترے لیکن صرف 14رنز بنا کر حارث روف کی گیند پر محمد رضوان کو کیچ تھما بیٹھے، جس کے بعد اکشر پٹیل شاداب خان کی گیند پر رن آوٹ ہو گئے ، ہاردک پانڈیا اور ویرات کوہلی کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت بھارت نے19 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر144رنز بنا لیے تھے لیکن اپنے آخری اوور کی پہلی گیند پر محمد نواز نے ہاردک پانڈیا کو چلتا کیا ہاردک پانڈیا 29گیندوں پر 34 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ، اس کے بعد دانیش کارتک 1 رنز بنا کر سٹمپ آوٹ ہوئے ویرات کوہلی نے 53 گیندوں پر 82 رنز بنائے۔
اس سے قبل ہائی وولٹیج مقابلے میں پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے160 رنز کا ہدف دیاتھا، افتخار احمد اور شان مسعود کی ففٹیز کی بدولت پاکستان 159 رنز بنانے میں کامیاب ہوا ، پاکستان کی جانب سے افتخار احمد نے 4،شاہین شاہ آفریدی اور حارث روف نے ایک ایک چھکا لگایا،چوکوں کی بات کی جائے تو شان مسعود نے 5،افتخار احمد اور محمد نواز نے 2،2جبکہ شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک چوکا لگایا۔دوسری جانب بھارت کے تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے پاکستان کے بہترین بیٹسمین بابر اعظم ، محمد رضوان اور آصف علی کو انتہائی کم سکور پر آوٹ کیا۔
بھارت کے خلاف میچ میں افتخار احمد کی جانب سے ایک اوور میں 3 چھکے مارنے پر پاکستانی اداکار نے بھارتی مداح کو مٹھائی کھلادی۔
بھارتی کپتان کی جانب سے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی گئی ، پاکستان کی اوپننگ جوڑی کے بعد مڈل آرڈر کی بھی روایتی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا ، پاکستانی اوپننگ بلے باز بابراعظم صفر جبکہ محمد رضوان صرف 4 سکور بنا کر آوٹ ہو گئے تھے ، جس کے بعد افتخار احمد اور شان مسعود نے ٹیم کو سہارا دیا اور پاکستان کا مجموعی سکور 91 رنز تک پہنچایا ، افتخار احمد 34 گیندوں پر 51رنز بنا کر آوٹ ہوئے ، جس کے بعد آنے والے مڈل آرڈر بیٹسمین شاداب خان صرف 5 رنز کا اضافہ کر سکے اور ہارڈ ہٹر حیدر علی 4گیندو ں پر 2 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے ، اس کے بعد آنے والے کھلاڑی محمد نواز بھی پاکستان سکور بورڈ میں خاطر خواہ اضافہ نہ کر سکے اور 116 رنز کے مجموعی سکور پر ہاردک پانڈیا کی گیند پر وکٹ کیپر دنیشن کارتک کو کیچ تھما بیٹھے،اس کے بعد کریز پر سیٹ بیٹمسین شان مسعود کا ساتھ دینے کیلئے پاکستان کے چھکوں کیلئے مشہور ہارڈ ہٹر بیٹسمین محمد آصف میدان میں اترے لیکن وہ بھی صرف 2 رنز بنا کر ارشدیپ سنگھ کی گیند پر وکٹ کیپر کو کیچ تھما بیٹھے ، اس طرح 120 رنز کے مجموعی سکور پر پاکستان کی 7 وکٹیں گر گئیں ، پاکستان کی جانب سے افتخار احمد اور شان مسعود کی ففٹیز سکور کیں۔