ریاسی//ضلع ریاسی میں پولیس نے باپ کو قتل کرنے کے الزام میں بیٹے کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، ریاسی پولیس کو اتوار کو شکایت موصول ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ایک شخص، جس کی شناخت بینتا سنگھ سکنہ کوتھرو تحصیل بھومگ کے طور پر ہوئی ہے، کا مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ شکایت موصول ہونے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کیا اور متعدد افراد سے پوچھ گچھ شروع کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ اسی دوران مقتول کے بیٹے کرنیل سنگھ سکنہ کوتھرو تحصیل بھومگ کو بھی حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی جس دوران ملزم نے اقرار جرم کر لیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم کو ریاسی ضلع کے کارون کوٹ سے گزشتہ دیر رات حراست میں لیا تھا۔
اس سلسلے میں مقدمات کی تحقیقات جاری ہیں اور قتل کی وجوہات سے متعلق ملزم سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔
باپ کو قتل کرنے کے الزام میں بیٹا گرفتار