کپواڑہ// شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے کلالرووس علاقے میں بدھ کے روز ایک فوجی اہلکار حادثاتی فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہو گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوجی اہلکار کی سروس رائفل حادثاتی طور پر چل گئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اسے فوری طور پر علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دے دیا۔
پولیس نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
کپواڑہ میں حادثاتی فائرنگ سے فوجی اہلکار ہلاک
