سری نگر// جموں وکشمیر سٹیٹ انوسٹی گیشن یونٹ نے بدھ کے روز ترال میں تین مشتبہ افراد کے رہائشی مکانوں کی تلاشی لی ۔
معلوم ہوا ہے کہ ایس آئی یو نے کشتواڑ میں پاکستان میں مقیم ملی ٹینٹوں کے مکانوں کی تلاشی لی جبکہ ان کی پراپرٹی کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کی۔
اطلاعات کے مطابق ایس آئی یو اونتی پورہ نے بدھ کے روز ریشی پورہ ترال میں ایف آئی آر زیر نمبر 10/2023کے سلسلے میں مشتبہ شخص کے رہائشی مکان کی تلاشی لی۔
ذرائع نے بتایا کہ ایس آئی یو اونتی پورہ نے ترال میں منظور احمد وانی ولد غلام محی الدین وا انی ساکن ریشی پورہ ، محسن احمد لون ولد اسد اللہ لون ساکن ریشی پورہ اور عارف بشیر بٹ ولد بشیر احمد بٹ ساکن ریشی پورہ کے رہائشی مکانوں کی تلاشی لی ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ سبھی قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد ہی مشتبہ افراد کے رہائشی مکانات کی تلاشی لی گئی جس دوران قابل اعتراض مواد برآمد کو برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔
دریں اثنا کشتواڑ قصبے میں بھی ایس آئی یو نے جاوید حسین ، بلال بٹ ، مظفر احمد اور شہنواز احمد نامی ملی ٹینٹوں کے رہائشی مکانوں پر چھاپے مارے اور وہاں تلاشی لی۔
معلوم ہوا ہے کہ جن جنگجووں کے گھروں کو کھنگالا گیا وہ اس وقت پاکستان میں مقیم ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ تلاشی کارروائی کے دوران پاکستان میں سرگرم ملی ٹینٹوں کی جائیداد کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کی گئی۔