اودھم پور// ضلع اودھم پور میں جمعہ کو پیش آئے ایک سڑک حادثے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق،اودھم پور کے مونگری علاقے میں جمعہ کی صبح ایک بس حادثے کا شکار ہوئی، جس میں سوار متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
زرائع کے مطابق، بس اودھم پور سے مونگری کی طرف جا رہی تھی۔جس دوران گلاباں کے علاقے میں ڈرائیور کے قابو سے باہر کر سڑک کے کنارے الٹ گئی۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے کے فوراً بعد بچاﺅ کاروائی شروع کی گئی تاہم تمام زخمی افراد کو نکال کر نزدیکی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس جائے حادثہ پر موجود ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
اودھم پور بس حادثے میں متعدد افراد زخمی