جموں// اترپردیش میں میرٹھ کے دورالا علاقے میں جمعہ کو کولڈ اسٹوریج پلانٹ میں کمپریسر پھٹنے سے جموں و کشمیر کے کم از کم سات مزدوروں کی موت ہوگئی ہے۔
سرکاری زرائع نے بتایا کہ دھماکہ جمعہ کی دوپہر کے وقت ہوا اور اس جگہ پر اس وقت کم از کم 25 کارکن موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ ان میں سے کچھ کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے جبکہ مرنے والوں میں سے 7 کا تعلق جموں و کشمیر سے ہے۔
متوفین کی شناخت بلونت، بلدیو، بلبیر سنگھ، ست پال، رمیش لال، کالو، سکنہ ضلع ادھم پور اور ہوشیار سنگھ سکنہ سمبڑ رام بن کے طور پر کی گئی ہے۔
دریں اثنا، مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔
یوپی دھماکے میں جموں و کشمیر کے 7 مزدوروں کی موت