جموں// محکمہ سکول ایجوکیشن (ایس ای ڈی) نے گزشتہ برسوں میں حاضر سروس اساتذہ کے ذریعے حاصل کی گئی پی جی ڈگریوں کی درستگی کا پتہ لگانے کے لیے ایک جامع مشق شروع کی ہے۔
اس سلسلے میں، انتظامی محکمہ نے سنیارٹی کو حتمی شکل دینے کے لیے جموں و کشمیر بھر کے اساتذہ کی پی جی ڈگری کی تفصیلات طلب کی ہیں۔
انتظامی محکمہ نے ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر اور جموں صوبہ سے کہا ہے کہ وہ انچارج لیکچررز، ماسٹرز اور اساتذہ کے ذریعہ سروس کے دوران مختلف شعبوں میں حاصل پوسٹ گریجویٹ ڈگریوں کی معلومات فراہم کریں۔
محکمہ سکولی تعلیم نے اساتذہ کی پی جی ڈگری کی تفصیلات طلب کیں