کنگن سڑک حادثے میں سکوٹی سوار کی موت

گاندربل// گاندربل ضلع کے کنگن کے علاقے کسانہ پتی ہریگانیوان کے قریب سری نگر لیہہ شاہراہ پر ایک ٹرک کی زد میں آکر سکوٹی سوار کی موت ہوگئی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک ٹرک نے کسانہ پتی ہریگانیوان کے قریب ایک سکوٹی سوار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں سکوٹی سوار شدید طور پر زخمی ہوگیا۔
زخمی کو فوری طور پر پی ایچ سی ہریگانیوان لے جایا گیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
متوفی سکوٹی سوار کی شناخت عاشق احمد رینہ ولد محمد رینہ ساکن مامر کنگن کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثناء پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔