نیویارک میں سلمان رشدی پر حملہ،حالت تشویشناک

یو این آئی

نیویارک// معروف مصنف سلمان رشدی امریکہ کے نیویارک میں چاقو سے حملے کے بعد وینٹی لیٹر پر ہیں۔
سلمان رشدی کے ایجنٹ نے میڈیا کو بتایا کہ حملے میں رشدی کے ہاتھ کی رگ کٹ گئی ہے۔ جمعہ کے روز یہاں ایک تقریب میں ان پر چاقو سے حملہ کیا گیا۔
حملے کو “خوفناک” قرار دیتے ہوئے وہائٹ ہاو¿س کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے ٹویٹ کیا، “ہم سب ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ ہم اچھے شہریوں اور ان لوگوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے فوری طور پر مدد کی”۔
قابل ذکر ہے کہ رشدی پر یہاں ایک لیکچر کے دوران چاقو سے حملہ کیا گیا تھا۔ دنیا کے اعلی ترین ادبی انعام یافتہ مصنف پر مغربی نیویارک کے چوتاو¿کا انسٹی ٹیوٹ میں لیکچر دینے سے پہلے اسٹیج پر کم از کم دو بار وار کیا گیا۔
نیو یارک پولیس نے کہا، “آج چوٹاوکوا میں جو کچھ ہوا وہ ہماری تقریباً 150 سالہ تاریخ میں کسی بھی واقعہ کے برعکس ہے۔ ہم نے حملہ آور کی شناخت کر لی ہے”۔
پولیس نے کہا، “فی الحال ہمارا کام سلمان رشدی کے خاندان کے لیے وسیلہ بنے رہنا ہے۔ ہم اس حملے کی وجہ جاننے کے لیے ایف بی آئی کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں”۔
دریں اثنائ، بین الاقوامی میڈیا کو بھیجے گئے ایک ای میل میں، رشدی کے بک ایجنٹ اینڈریو وائلی نے کہا، “خبر اچھی نہیں ہے۔ سلمان کی ایک آنکھ ضائع ہونے کا امکان ہے۔ ان کے بازو کی نسیں کٹ گئی تھیں”۔