عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// ریجنل ٹرانسپورٹ آفس (آر ٹی او) کشمیر نے منگل کو اپنے مرکزی دفتر کو بمنہ میں ایک نئی عمارت میں منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دفتر کی کارکردگی اور رسائی کو بڑھانے کی غرض سے اٹھایا گیا یہ اقدام کچھ دنوں کے لیے معمول کی خدمات میں عارضی رکاوٹوں کا سبب بن سکتا ہے۔
آر ٹی او کشمیر سید شاہنواز بخاری نے بتایا کہ عوام کو ہونے والی تکلیف کو کم سے کم کرنے کیلئے نئی جگہ پر منتقلی کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ، “منتقلی کی مدت کے دوران ضروری خدمات کو زیادہ سے زیادہ برقرار رکھتے ہوئے ایک ہموار تبدیلی کو یقینی بنانے کی کوششیں جاری ہیں”۔
آر ٹی او نے مزید کہا کہ، منتقلی کے پیشِ نظر، لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ منتقلی کے مرحلے کے دوران RTO خدمات تک رسائی میں ممکنہ تاخیر سے باخبر رہیں۔
تاہم، عوام کی سہولت کے لیے، آر ٹی او نے اعلان کیا ہے کہ بمنہ میں نیا دفتر جمعرات سے لوگوں کیلئے کھول دیا جائے گا۔