جموں// محکمہ صحت اور طبی تعلیم نے پیر کو ڈاکٹر تبسم جبین اور ڈاکٹر راجیو کمار شرما کو اضافی چارجز تفویض کیے ہیں۔
پیر کو جاری ایک حکم نامے کے مطابق، ڈاکٹر تبسم جبین انچارج ڈپٹی ڈائریکٹر، ایڈز کنٹرول سوسائٹی جموں و کشمیر کو ڈائریکٹر فیملی ویلفیئر، ایم سی ایچ اور امیونائزیشن کا چارج سونپا گیا ہے۔
ڈاکٹر راجیو کمار شرما انچارج ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں کو ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں کا چارج دیا گیا ہے۔
حکم نامہ کے مطابق، ڈاکٹروں کے حوالے سے انتظامات خالصتاً عارضی بنیادوں پر ہیں۔
ڈاکٹر راجیو کمار ڈائریکٹر ہیلتھ جموں تعینات