گول میں انڈورسٹیڈیم کی تعمیر کا کام تقریباً 5سال قبل شروع تو ہوگیا تھا لیکن شروع ہونے کے کچھ روز بعد ہی تعمیری کام بند کر دیا گیا تھا۔پانچ برس سے سٹیڈیم نامکمل ہونے کے خلاف گول کے شہریوں اور انڈور سٹیڈیم کیلئے اراضی دینے والے زمینداروں نے احتجاج کیا اور حکومت کو دوہفتوں میں کام دوبارہ شروع کرنے کا الٹی میٹم دیا اور اراضی پر دوبارہ فصل اگانے کا انتباہ بھی دے دیا۔
ویڈیو:زاہد بشیر