یو این آئی
سری نگر// جموں وکشمیر سروس سلیکشن بورڈ (جے کے ایس ایس بی) کی مختلف اسامیوں کے امیداروں کی ایک بڑی تعداد نے منگل کے روز یہاں پریس کالونی سری نگر اور جموں میں جمع ہو کر ایپ ٹک کمپنی کے خلاف احتجاج درج کیا۔
جموں میں امیدواروں نے بھاجپا کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا کے سامنے احتجاج کیا اور کمپنی کا کنٹریکٹ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔
رویندر رینا نے امیدواروں کو یقین دلایا کہ وہ یہ معاملہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے سامنے اٹھائیں گے۔
اطلاعات کے مطابق ایپ ٹیک کمپنی اور جموں وکشمیر سروسزسلیکشن بورڈ کے خلاف سری نگر اور جموں میں منگل کے روز بھی امیدواروں نے احتجاجی مظاہرئے کئے اور کمپنی پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔
احتجاجیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے اور ’ایپ ٹک‘ پر پابندی لگاوجیسے نعرے لگا رہے تھے۔
اس موقع پر ایک احتجاجی نے نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم جے کے ایس ایس بی کی مختلف اسامیوں کے امیدوار ہیں۔
انہوں نے کہا: ’ہم دیکھ رہے ہیں یہاں جمہوری اصولوں کو مسمار کیا جا رہا ہے‘۔
موصوف احتجاجی نے کہا کہ ایپ ٹک کمپنی نے کئی ریاستوں میں گھوٹالے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کمپنی کو یہاں بھی دوبارہ بلیک لسٹ کیا جانا چاہئے۔
دریں اثنا جموں میں بھی ایپ ٹک اور جے کے ایس ایس بی کے خلاف امیدواروں نے احتجاج درج کیا۔
نامہ نگار نے بتایا کہ جوں ہی بی جے پی صدر رویندر رینا پی ڈی ڈی دفتر واجب الا دا رقم جمع کرنے کی غرض سے پہنچے تو امیدواروں کی ایک بڑی تعداد نے دفتر کا گھیراو کیا ۔
انہوں نے بتایا کہ بھاجپا صدر نے بعد ازاں احتجاجی امیدواروں کے ساتھ بات چیت کے اور اُنہیں یقین دلایا کہ اگر کئی گڑھ بڑھ ہوئی ہے تو وہ یہ معاملہ ایل جی کی نوٹس میں لائیں گے۔
رویندر رینا نے اس موقع پر کہا کہ جموں وکشمیر انتظامیہ نے یقین دلایا ہے کہ ملوثین کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا۔