جموں//جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کو کہا کہ شہریوں کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے اور پراپرٹی ٹیکس شہروں کی مالی خودمختاری اور جموں وکشمیر میں عوامی سہولیات کی بہتری کو یقینی بنائے گا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا، ”ہمارے شہروں میں تیز رفتار ترقی ہونی چاہیے اور انہیں ترقی کے انجن کے طور پر ابھرنا چاہیے۔ اس کے لیے شہروں کی مالی خودمختاری ضروری ہے۔ جموں و کشمیر میں پراپرٹی ٹیکس ملک میں سب سے کم ہوگا اور عوامی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا جائے گا”۔
ایل جی نے کہا،”عمل درآمد عام لوگوں کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ عام شہریوں کے مفادات کا تحفظ بھی کیا جائے گا”۔
جموں اور کشمیر میں پراپرٹی ٹیکس ملک میں سب سے کم : ایل جی سنہا