عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// سابق ڈین اور پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) سرینگر پروفیسر قاضی مسعود کا مختصر علالت کے بعد جمعرات کی صبح انتقال ہوگیا۔
ڈاکٹر مسعود اگست 2011 سے ستمبر 2012 تک پرنسپل/ڈین GMC سرینگر رہے۔ اس سے قبل وہ ایچ او ڈی ڈرمیٹولوجی جی ایم سی سرینگر تھے۔
ڈاکٹر مسعود پروفیسر شاہدہ میر، سابق ایچ او ڈی گائناکالوجی اینڈ اوبسٹیٹرکس جی ایم سی سرینگر کے شوہر تھے۔
زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے اُن کی وفات پر غم کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی روح کے لیے ابدی سکون کی دعا کی ہے۔