عاصف بٹ
سرینگر//جموں و کشمیر پولیس نے حزب المجاہدین کے ملی ٹینٹ کو گرفتار کیا ہے جو 19 سال سے مفرور تھا جس کی شناخت عبداللہ عرف جمیل کے طور ہوئی ہے۔
پولیس نے کشتواڑ ضلع کے کنڈوار چھاترو علاقے سے گرفتار کیاہے۔ جمیل خطے میں ملی ٹینسی سے متعلق متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔ وہ نوجوانوں کو ملی ٹینٹ صفوں میں بھرتی کرانے میں بھی ملوث تھا۔
مفرور ملی ٹینٹ کی گرفتاری جموں و کشمیر سیکورٹی فورسز کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔
سیکیورٹی فورسز خطے میں سرگرم تمام ملی ٹینٹوں کو تلاش کرنے اور انہیں ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت خطے میں امن اور معمول کی بحالی کے لیے پرعزم ہے۔ سیکورٹی ایجنسیاں اسکی پوچھ تاچھ کررہی ہےـ
ایس ایس پی کشتواڑ جاوید اقبال کی نگرانی میں ایس ایچ او چھاترو وکرم سنگھ کی قیادت میں پولیس اسٹیشن چھاترو کی ٹیم نے حزب کے ایک مفرور ملی ٹینٹ کو 19 سال بعد گرفتار کیا۔ سیشن جج کشتواڑ کی عدالت کو ایف آئی آر زیر نمبر 11/2006 زیردفعہ 302/RPC, 7/27 IA ایکٹ مورخہ 02/05/2006 پولیس اسٹیشن چھاترو میں درج کیس میں مطلوب تھا۔
19برس سے مفرر ملی ٹینٹ پولیس کے شکنجے میں
