عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں جمعرات کی شام کو ہلکی بارش سے شدید گرمی سے کچھ راحت ملی ہے، لیکن شمالی ہندوستان کے کئی علاقے اب بھی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغربی مانسون بھی تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور بحیرہ عرب، لکشدیپ، خلیج بنگال اور بحیرہ انڈمان کے کئی حصوں تک پہنچ چکا ہے۔ اس اثر کی وجہ سے آنے والے دنوں میں ملک کی جنوب مغربی ریاستوں سمیت شمالی ہندوستان میں موسم میں تبدیلی دیکھی جا سکتی ہے۔
دہلی-نیشنل کیپٹل ریجن (این سی آر) کے باشندوں کو جمعرات کو ابر آلود آسمان اور ہلکی سے درمیانی بارش کی وجہ سے شدید گرمی سے بہت راحت ملی۔محکمہ موسمیات کے یومیہ موسمی بلیٹن کے مطابق شمالی پاکستان کے اوپر بنے مغربی ڈسٹربنس کے دباؤ کے ساتھ ساتھ شمال مغربی اتر پردیش اور اس سے ملحقہ علاقوں کے اوپر گردابی ہواؤوں کے باعث دہلی این سی آر میں یہ تبدیلی آئی ہے۔
گرمی کی تپش سے پریشان لوگوں کو موسم کی ممکنہ تبدیلی سے راحت کی امیدیں