مینڈھر میں کرنٹ لگنے سے محکمہ بجلی کا ڈیلی ویجر جاں بحق

جاوید اقبال

مینڈھر// پونچھ ضلع کے مینڈھر میں جمعرات کو بجلی کا کرنٹ سے لگنے سے محکمہ بجلی کا ایک عارضی ملازم لقمہ اجل بن گیا ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ مینڈھر کے گورسائی علاقے میں محکمہ بجلی کا ایک ڈیلی ویجر کام کے دوران بجلی کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا، جس کی شناخت نصیر حسین ولد لال حسین کے طور پر ہوئی ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ نصیر حسین اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ علاقے میں ایک خراب بجلی ٹرانسفارمر کی مرمت کررہاتھاجس دوران اچانک مقامی بجلی سٹیشن سے سپلائی چھوڑ دی گئی جس سے کرنٹ لگنے سے دونوں زخمی ہو گئے۔
اُنہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں کی مدد سے دونوں زخمیوں کو فوری طور پر سب ضلع ہسپتال مینڈھر منتقل کیا گیا، جہاں نصیر حسین کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔
اسی دوران محکمہ بجلی کا ایک اور ملازم (مکینک) عبدالرحمن ولد محمد گلزار سکنہ اڑی مینڈھر جو کہ واقعہ کے وقت نصیر احمد کے ساتھ کام کر رہا تھا کو بھی بجلی کا کرنٹ لگا اور وہ موقع پر ہی بے ہوش ہو گیا۔ دل کے مریض رحمان کو بھی بعد میں بے ہوشی کی حالت میں ایس ڈی ایچ مینڈھر منتقل کر دیا گیا، جہاں وہ زیرِ علاج ہے۔
ادھر، پولیس نے بھی واقع کا نوٹس لے لیا ہے۔

Click here to follow Kashmir Uzma on WhatsApp