میلبورن//انگلینڈ نے پاکستان کو فائنل میں شکست دیتے ہوئے ورلڈ کپ کی ٹرافی اپنے نام کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے 19 ویں اوور کی آخری گیند پر پاکستان کی جانب سے دیا گیا 138 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا، انگلیںڈ کی جانب سے بین سٹوکس 52 رنز بنانے کے بعد ناقابل شکست رہے اور انہوں نے جیت میں اہم کردار اداکیا۔
اس سے قبل انگلینڈ کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں جوز بٹلر اور ایلیکس ہیلز نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا۔
شاہین شاہ آفریدی نے اٹیک کیا اور پہلے اوور کی آخری گیند پر ایلیکس ہیلز کی وکٹ اڑا دی اور پاکستان کو بڑی سپورٹ فراہم کی، ایلیکس ہیلز ایک سکور بنانے میں کامیاب ہوئے۔
دوسرا اوور نسیم شاہ نے کروایا لیکن جوز بٹلر نے ان پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے تین چوکے لگائے اور یوں ان کے اوور میں مجموعی طور پر 14 رنز بنائے۔دوسرے اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا مجموعہ 21 رہا۔
بابراعظم نے تیسرا اوور ایک مرتبہ پھر سے شاہین آفریدی کو دیا ، پہلی ہی گیند پر شاہین بیٹر پر برسے اور ایمپائر سے آوٹ کی اپیل کی لیکن جواب منفی ملنے پر کپتان بابراعظم نے ری ویو لینے کی اپیل کی تاہم گیند ایمپیکٹ لائن کے باہر ہونے سے ایمپائر کے فیصلے کو برقرار رکھا گیا اور پاکستان کا ایک ری ویو ضائع ہوا۔اوور کی تیسری گیند پر جوز بٹلر نے شاہین آفریدی کو چوکا لگایا۔شاہین آفریدی کو اپنے اوور میں 7 رنز کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انگلینڈ کا مجموعی سکور 28 پر پہنچ گیا۔
چوتھا اوور کروانے کیلئے حارث روف میدان میں آئے تو انہیں پہلی ہی گیند پر چوکے کا سامنا کرنا پڑا تاہم تیسری گیند پر انہوں نے فل سالٹ کی وکٹ اڑائی، فل 10 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہوئے۔ان کے اوور میں انگلش ٹیم صرف 4 رنز ہی بنا پائی اور مجموعی سکور 32 رہا۔
پانچواں اوور کروانے نسیم شاہ آئے تو پہلی ہی گیند خطرناک کی لیکن وکٹ لینے میں کامیابی نہیں ملی لیکن دوسری گیند وائڈ کروا دی جو وکٹ کیپر سے چھوٹ گئی اور پیچھے کی باونڈری سے جا ٹکرائی اور انگلینڈ کو پانچ رنز اضافی ملے۔جوز بٹلر نے اوور کی چوتھی گیند وکٹ کیپر کے اوپر سے گزارت ہوئے چھکا لگایا۔ نسیم شاہ کا اوور پاکستانی ٹیم کیلئے کافی مہنگا ثابت ہوا جس میں مجموعی طور پر 11 رنز بنے جس کے بعد انگلینڈ کا ٹوٹل 43 رہا۔
کھیل کا چھٹا اوور کروانے کیلئے ووکس میدان میں اتر تو پہلی گیند بیٹ رہی لیکن دوسری گیند پر بابراعظم نے چوکا لگایا اور پریشر کو کم کیا اس کے بعد محمد حار ث نے اوور کی آخری گیند پر چوکا لگایا اور یوں اوور میں مجموعی طور پر 9 رنز بنے جس کے بعد ٹوٹل 39 رنز پر پہنچا۔
کھیل کا ساتواں اوور بین سٹوکس نے کروایا جس میں قومی ٹیم نے پہلی 3 گیندوں پر سنگلز بنائیں،چوتھی گیند پر سٹوکس نے باونسر مارا جو حارث کے اوپر سے گزرا اور ایمپائر نے ون چانس کا اشارہ کیا ، اگلی ہی گیند کو حارث نے اچھالتے ہوئے سٹریٹ باونڈر کی جانب ہٹ لگائی لیکن فیلڈر نے گیند کو روکتے ہوئے باونڈر بچالی، اس طرح اوور میں 7 رنز بن پائے اور پاکستان کا مجموعہ ساتویں اوور کے اختتام پر 45 رہا۔
آٹھواں اوور کروانے کیلئے راشد میدان میں اترے اور اوور کی پہلی ہی گیند پر حارث نے شاٹ کھیلنے کی کوشش کی لیکن وہ کیچ آوٹ ہو کر پولین پہنچ گئے، یوں پاکستان نے 45 کے مجموعےپر دوسری وکٹ گنوائی۔ شان مسعود نے آ کر کھیل کو آگے بڑھایا ، کھیل کا آٹھواں اوور ٹیم کیلئے اچھا ثابت نہیں ہو اور صرف 5 رنز بنے جبکہ ایک وکٹ سے بھی ہاتھ دھونا پڑا۔
کھیل کے نویں اوور کی پہلی گیند پر حارث نے سنگل بنائی تو بابراعظم نے سامنے آتے ہوئے دوسری گیند پر چوکا لگایا،اس کے بعد تیسری گیند پر بابر نے سنگل لے کر سٹرائیک شان کے حوالے کی، شان نے کھیل کی چوتھی گیند پر ڈبل بنائی اور پھر سٹرائیک اینڈ پر آ گئے۔ پانچویں گیند پر سنگل بنی اور پھر آخری گیند ڈاٹ بال رہی۔ 9 اوورز میں پاکستان نے دوکٹوں کے نقصان پر 60 رنز بنائے۔
10واں اوور راشد کی جانب سے کروایا گیا جس میں قومی ٹیم کے بلے بازوں نے مجموعی طور پر سنگلز اور ڈبلز کے ذریعے 8 رنز بنائے اور مجموعہ 68 رہا۔
دوسری جانب محکمہ موسیمات کا کہنا ہے کہ میلبرن میں کہیں دھوپ اور کہیں بادل تاحال موجود ہیں لیکن بارش کے امکانات 95 سے کم ہوکر 45 فیصد پر آگئے ہیں۔
گیارویں اوور کی پہلی دو گیندوں پر سنگل اور ڈبل بنی لیکن شان مسعود نے اوور کی چوتھی گیند پر چوکا اور پانچویں گیند پر چھکا لگاتے ہوئے سکور ایوریج کو بہتر بنانے کی کوشش کی جبکہ اوور کی آخری گیند پر بھی شاٹ کھیلنے کی کوشش کی لیکن ڈبل بنا سکے۔ 11 ویں اوور میں 15 رنز بناتے ہوئے مجموعی سکور 84 رہا۔
راشد 12 واں اوور کروانے کیلئے آئے تو بابراعظم نے پہلی گیند پر ہٹ لگانے کی کوشش کی لیکن وہ 28 گیندوں پر 32 رنز بنا کر پچ پر ہی باولر کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔کپتان کے بعد افتخار احمد نے ذمہ داری سنبھالی۔راشد کا اوور پاکستان کیلئے خطرناک ثابت ہوا ، کوئی سکور نہ بن سکا اور ایک وکٹ کا نقصان بھی اٹھانا پڑا۔
کھیل کے 13 اوور میں بین سٹوکس نے پاکستان کے افتخار احمد کو اوور کی دوسری گیند پر پولین پہنچا دیا، افتخار احمد نے 6 گیندیں کھیلی لیکن سکور ایک بھی نہیں بنا پائے۔ان کے اوور میں قومی ٹیم صرف 5 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئی اور 13 اوورز کا کھیل مکمل ہونے کے ساتھ پاکستان کا سکور 90 رہا۔
افتخار کے بعد شاداب خان نے میدان میں اتر کر کھیل کو آگے بڑھایا اور 14 ویں اوور کی تیسری گیند پر چوکا لگاتے ہوئے گیند کو باونڈر کے پارپھینک دیا ،راشد خان کے اوور میں پاکستان نے اوریج کو بہتر کرتے ہوئے 8 رنز بنائے۔جس کے بعد مجموعی سکور 98 رہا۔
میچ کا 15 واں اوور جورڈن نے کروایا جس میں پاکستانی بیٹرز نے سنگل اور ڈبلز کے ساتھ باونڈر کا سہارا لیتے ہوئے 8 رنز سکور کیئے اور مجموعی سکور 106 رہا۔
16 اوور میں پاکستان نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 13 رنز بنا ئے جس کے بعد مجموعی سکور 119 تک پہنچ گیا ہے۔
17ویں اوور کی تیسری گیند پر شان مسعود نے چھکا لگانے کی کوشش کی لیکن وہ کیورن کی گیند پر لیونگ سٹون کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے، انہوں نے 28 گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 38 رنز کی اننگ کھیلی۔17 ویں اوور میں پاکستان صرف 3 رنز بنانے میں کامیاب ہوا اور مجموعہ 122 رنز رہا۔
18 ویں اوور کی دوسری گیند پر شاداب خان نے سٹریٹ پر چھکا لگانے کی کوشش کی لیکن گیند سیدھی باونڈری پر موجود فیلڈر کے ہاتھوں میں جاپہنچی اور وہ 14 گیندوں پر 20 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔
19 ویں اوور کی تیسری گیند پر محمد نواز بھی کیچ آوٹ ہو گئے اور صرف 5 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے۔ ان کے بعد شاہین شاہ آفریدی نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا۔
پہلی اننگ کے آخری اوور کی پہلی دو گیندیں بیٹ رہیں اور تیسری گیند پر محمد وسیم چھکا لگانے کی کوشش میں جورڈن کی گیند پر کیچ آوٹ ہو کر پولین لوٹ گئے۔چوتھی گیند پر سنگل ہوئی ،پانچویں گیند پر شاہین شاہ آفریدی نے چوکا لگایا جبکہ آخری گیند بیٹ ہوئی لیکن بھاگ کر ایک رن لے لیا۔۔
انگلینڈ کے سکواڈ میں کپتان جوز بٹلر ، موئن علی، ہری بروک ، سیم کیورن ، ایلیکس ہیلز ، کرس جورڈن ، لیام لیونگ سٹون ، ڈیوڈ ملان ، ٹیمال ملز، عادل رشید ، فل سالٹ ، بین سٹوکس، ڈیوڈ ویلے ، کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں ۔
پاکستانی پلیئنگ الیون میں محمد رضوان ، بابراعظم ، محمد حارث، شان مسعود، افتخار احمد، محمد نواز، شاداب خان ، محمد وسیم ، نسیم شاہ، حارث روف اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔