عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// OPPO انڈیا نے کل Reno12 سیریز کے آغاز کا اعلان کیا، جو ملک میں AI فونز کی دستیابی کو تیز کرنے کی جانب پہلا قدم ہے۔ Reno12 سیریزمتعددخصوصیات کا حامل ہے۔ ڈیوائسز AI ٹول باکس کو بھی پیک کرتی ہیں۔Reno12 Pro 5G دو قسموں میں دستیاب ہوگا: 12GB+256GB ماڈل کے لیے INR 36,999 اور 12GB+512GB ورڑن کے لیے INR 40,999۔ Reno12 5G کی قیمت INR 32,999 ہوگی اور یہ 8GB ریم اور 256GB اسٹوریج کے ساتھ آئے گا۔ Reno12 Pro 5G ہندوستان میں 18 جولائی سے فروخت کے لیے شروع ہوگا اور Reno12 5G 25 جولائی سے OPPO ای اسٹور، فلپ کارٹ اور مین لائن ریٹیل آؤٹ لیٹس پر دستیاب ہوگا۔OPPO میں پروڈکٹ سٹریٹیجی کے سربراہ PeterDohyung Lee نے کہا، “Reno12 سیریز OPPO کے لیے ایک سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے کیونکہ ہم AI فون کو اپنانے میں تیزی لانے کا عہد کرتے ہیں۔